ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، بول نیوز کا دعویٰ

بول نیوز سے وابستہ صحافی سمیع ابراہیم کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نامعلوم افراد واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد میں بول نیوز کے آفس کے باہر پیش آیا۔ صحافی سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد ”سبز” نمبر پلیٹ والی گاڑی میں موجود تھے۔

دوسری جانب جیو نیوز  کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں ان کے دفتر کے سامنے کیا گیا۔ ایک خواجہ سرا  نے سمیع ابراہیم سے پیسے مانگے وہ دینے لگے تو  اس  نے حملہ کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیع ابراہیم کیساتھ تشدد کا کوئی ایسا سیریس واقعہ پیش نہیں آیا، جس طرح کچھ میڈیا چینلز اور وہ خود بڑھا چڑھا کر بیان کر رہے ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر دنیا نیوز پر اپنا شو کر کے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے روکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نامعلوم گاڑی میں آنے والے 6 افراد ایاز امیر کا موبائل فون اور پرس بھی ساتھ لے گئے اور ان کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا۔ ایاز امیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے رجیم چینج سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں