ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمنی الیکشن کیلئے مہم، سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا

مسلم لیگ کے دو اہم رہنمائوں سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق نے 17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مہم سازی میں حصہ لینے کیلئے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ہونا ہیں۔ یہ نشستیں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر ایاز صادق کی جانب سے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نام اپنے استعفے میں کہا کہ وہ بھی ذاتی وجوہات اور مصروفیات کے باعث وزارت چھوڑ رہے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے لکھا کہ بے جا افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔ میں اور سردار ایاز صادق ضمنی الیکشن مہم میں حصہ لینے کی وجہ سے وزارتوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مسلم لیگ ن کا شیوہ نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں سیسہ پلاٸی  دیوار کی مانند متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق نے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کے لیے اپنی وزارتوں سے استعفے دیے۔ ’انشااللّٰہ جلد واپس آ کر اپنی وزارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں