ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد: لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں عید قربان سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں، آئل گھی، روٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام ہے۔

لیموں 350،ٹماٹر 200،آلو 60، پیاز 90، سبزی کے علاوہ مفت ملنے والا دھنیا 30 روپے گڈی جبکہ لہسن 270، ادرک 290، مٹر200 جبکہ سبز مرچیں 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

اسی طرح مارکیٹ میں مرغی گوشت 460، انڈے 193 روپے درجن، سیب 300،آلو بخارہ، آم 250، کیلا 130 روپے درجن،جامن 250، آڑو200، خوبانی 150، روٹی 20، پراٹھہ 50، دودھ 160، دہی 180،گھی 550، آئل 610، سفید چنے 310، چاول 350 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دونوں بڑے شہروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی عید کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں، جس کے باعث مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں