ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ثقافت نے جنوبی ایشیا کی تہذیب کو تقویت بخشی،انڈونیشن قونصل ایری پولوزی

کراچی:انڈونیشن قونصل برائے اطلاعات اور کلچرل افیئرز ایری پولوزی کا کہنا ہے کہ زندگی کی مشکلات اور عالمی جنگ کے خوف کا خاتمہ ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ سے ہی ممکن ہے ہمیں ایک دوسرے کی زبانوں کو سیکھ کر قریب آنا ہوگا

پاکستانی ثقافت نے جنوبی ایشیا کی تہذیب کو تقویت بخشی لولی ووڈ کی فلموں میں انڈونیشن ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کی خواہش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجیب الرحمان خان کی قیادت میں کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید قلب محمد ،بینش عابدی ،شہزاد جعفری بھی موجود تھے۔ایری پولوزی نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سیاحت کے فروغ کی کوشش جاری رہے گی دنیا بھر میں قیام امن کے فروغ کے لیے کلف پاکستان کا کام قابل تحسین ہے صدر کلف پاکستان مجیب الرحمان خان نے کہا کہ

ہمیں اپنی ثقافت روایات کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں محفوظ بنانا ہوگا برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرتے ہوئے دوستی کا ہاتھ آسیان ممالک کی طرف بڑھانا چاہتے ہیں بینش عابدی نے کہا کہ پاکستان اور اونڈنیشیاء ابھرتی ہوئی معیشت ہیں دونوں ممالک کے درمیان جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں