صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کا 2023 کے اہداف تک حصول ہماری نوجوان نسل کو ورثے میں چھوڑے جانے والے 2053 کے نقطہ نظر کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہو گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے عید ِ قربان کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں ترک قوم اور امت مسلم کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جس میں دنیا کو صحت سے لے کر سلامتی تک ہر شعبے میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اور ایسے نازک وقت میں، قوم ،اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے "ترکی کی 2023 کے اہداف تک رسائی 2053 کے وژن کی راہ ہموار کرے گی جسے ہم ایک قیمتی ورثے کے طور پر اپنے نوجوانوں کے لیے چھوڑیں گے۔