ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی سری لنکا میں جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش

ترکی نے سری لنکا میں جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ”ہمیں سری لنکا میں ہونے والی پیش رفت اور جاری مظاہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو درپیش سنگین سیاسی اور معاشی مسائل کا حل سماجی مفاہمت ہے۔ اس دوران  تمام فریقوں  کو تحمل  سے کام لینے  اور  تشدد سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔

ملک اپنی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران  سے دوچار ہے تو اسی دوران   وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے  نے   مستعفی ہونے کے لیے تیار ہونےکا اعلان کرنے  کے چند گھنٹے بعد ہی مظاہرین نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں گھس کر عمارت کو آگ لگا دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں