صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے عید قربان کی مناسبت سے سماجی رابطوں کے پیجز پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
محترمہ امینہ ایردوان نے لکھا ہے کہ "عید کا مفہوم، مل بانٹنے، یاد کرنے اور خاندانی اقدار کو پختہ کرنا ہے، یہ خراج تحسین ہے، میں رب کریم سے دعا گو ہوں کہ وہ نیک خواہشات و جذبات کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کے ہمراہ اس تہوار کو منانے کی توفیق دے اور قربانی کی عبادت کو قبول فرمائے، میں عالم اسلام اور ہماری قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔"