ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں آج مشاورتی اسمبلی (سانگین) کے باقاعدہ پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ

جاپان میں آج مشاورتی اسمبلی (سانگین) کے باقاعدہ پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ   ہو رہی ہے۔

کیوڈو نیوز کی خبر کے مطابق، جاپانی ووٹرز جو ہر 3 سال بعد سنگین  جو کہ ’’ایوان بالا‘‘ کہلاتا ہے کی 248 نشستوں میں سے نصف کے مستقبل کا تعین   کرنے کے لیے  اپنے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔

ان انتخابات میں جہاں 545 امیدواروں نے مقابلہ کیا، ان میں 30 فیصد سے زائد امیدوار خواتین ہیں، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

وزیر اعظم کشیدا فومیو کی قیادت میں  لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) میں اپنے اتحادی کومیتو، کے ساتھ مل کر  اس وقت سنگین میں 137 نشستیں رکھتی ہیں۔

کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی پی) کی قیادت میں اپوزیشن فرنٹ کے پاس بھی پارلیمنٹ میں 95 نشستیں ہیں۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق رات  آٹھ بجے  ختم ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں