فرانس کے جنوب میں گارڈ ریجن کے جنگلاتی علاقے میں گزشتہ روز شروع ہونے والی آگ بدستور جاری ہے۔
جب کہ اب تک 620 ہیکٹر اراضی راکھ میں تبدیل ہو چکی ہے، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور لگ بھگ 700 فائر فائٹرز کے ذریعے بجھانے کا کام جاری ہے۔
کہا گیا ہےکہ آگ کے کچھ مقامات "ناقابل رسائی” تھے، گورنریٹ آف گارڈ نے کچھ علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا۔
فائر بریگیڈ دفتر نے بتایا کہ آگ کے شعلوں کو ہوا دینے والی تیز ہوا کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر جنگلاتی علاقہ خطرے میں ہے۔