ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کبھی بھی پہلے سے مثبت حکمت عملی نہیں بناتی ہے، خرم شیر زمان

کراچی:تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ عید قربان پر جگہ جگہ بکھری آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر نے حکومت سندھ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

خرم شیر زمان نے  صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں علاقائی انتظامیہ کہیں ظاہر ہے کہیں غائب، پہلے عوام کو پیاسا مارنے کی کوشش کی، اب تعافن سے مارنا چاہتے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، سڑکیں زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صفائی سے متعلق ہنگامی اقدامات کرنے کے جھوٹے دعوے کیے لیکن صفائی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی حالانکہ بارشوں کا اسپیل سر پر منڈلا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وزرا کی تاریخ ہے کبھی پہلے سے مثبت حکمت عملی نہیں بناتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں