اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں کمی ہوئی اور ایک مریض انتقال کر گیا۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 502 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 2.73 فیصد ہو گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 18 ہزار 385 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 145 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں کورونا کے 348، لاہور میں 75 اور راولپنڈی میں 10کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور میں 4، صوابی میں ایک اور راولپنڈی میں کورونا کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 10 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,385
Positive Cases: 502
Positivity %: 2.73%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 145— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 10, 2022
مردان میں 24 گھنٹے کے دوران 10، اسلام آباد میں 620 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کراچی میں 7 ہزار 422، لاہور میں 2 ہزار 103، پشاور میں 222 اور صوابی میں 62 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ راولپنڈی میں کورونا کے 972 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔