یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلسنکی نے مسلمانوں کو عید الضحی ٰ کی مبارکباد پیش کی۔
عید کی مناسبت سے سماجی میڈیا پر زیلنسکی نے ترکی زبان میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عید قربان خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو ، آپ کو عید کی مبارکباد”۔
ان کا کہنا ہے کہ "مسلم امہ اس تہوار کو منا رہی ہے، یہ قربانی و ایثار کے جذبے کو تقویت دلانے اور بنی نو انسانوں کو نیک کام کرنے کی ترغیب دینے والا ایک خصوصی تہوار ہے۔ میں یوکیرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امن کی بحالی اور ہر طرح کی برائیوں کے ہمیشہ حزیمت سے دو چار ہونے کی تمنا کرتاہوں ۔”
کریمیا کے تاتاری عوام سے بھی صدا بند ہونے والے زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ” بالخصوص کریمیا کے تاتاری عوام اس چیز کے منتظر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ایک ایسا وقت بھی آئیگا جب ہم ایک آزاد کریمیا میں ایک دوسرے کی مہمان نوازی کریں گے ۔ آپ کو بھی عید قربان کی دلی مبارکباد ہو۔ "