ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انطالیہ ہوائی اڈے پر ایک دن میں ریکارڈ پروازیں

وزیر برائے  مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عادل قارا اسماعیل اولو   نے اطلاع دی ہے کہ انطالیہ ہوائی اڈے  پرعید کے پہلے روز  1034  پروازوں کے ساتھ  ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

قارا اسماعیل اولو نے  اپنے تحریری بیان میں کہا  ہے کہ  عید الضحی کی 9 چھٹیوں  کے دوران   ہوائی اڈوں پر گہما گہمی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

سیاحتی مرکز کی حیثیت کے حامل  انطالیہ کے ہوائی اڈے پر  سیاحوں کی آمدورفت میں  تیزی آنے کی وضاحت کرنے والے قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ  "ہم نے 2 جولائی کو  انطالیہ کے ہوائی اڈے پر  1026 فلائٹ آپریشن کے ساتھ ریکارڈ توڑا تھا، عید کے پہلے دن  یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ 9 جولائی کو مجموعی طور پر 1034 طیاروں کی آمدورفت ہوئی، 121 اندرون ملک اور 913 بین الاقوامی  پروازوں  کے ساتھ وبائی مرض کے بعد  یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔  ڈومیسٹک فلائٹوں کے ذریعے  19 ہزار 66 جبکہ  انٹرنیشنل فلائٹس کے ساتھ  1 لاکھ 82 ہزار مسافروں نے  سفر کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں