جاپان کے سابق وزیر اعظم ایبے شنزو کو قتل کرنے والے مشتبہ شخص یاماگامی ٹیٹسویا نے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو بنانے کے لیے یوٹیوب کی ویڈیوز سے اگاہی حاصل کیے جانے کا پتاچلا ہے۔
کیوڈو نیوز کی خبر میں، تفتیشی حکام نے بتایا کہ یاماگامی نے یوٹیوب ویڈیوز سے اس بندوق کی تیاری کے لیے مدد حاصل کی جس جس کے ذریعے آبے کو گولی ماری گئی ہے۔
یاماگامی نے پولیس حکام کو بتایا کہ اس نے حملے کی تیاری کے لیے ایک مقام پر اس ہتھیار کا تجربہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق یاماگامی نے پہلے بھی بم بنانے کی کوشش کی تھی، ایک تفتیش کار نے بتایا کہ حملہ آور پہلے ایک مذہبی گروپ کے رہنما پر حملہ کرنا چاہتا تھا، پھر اپنا ارادہ بدلا اور ایبے کو نشانہ بنایا۔
ایبے کو 8 جولائی کو ملک کے نارا شہر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کی حمایت میں ایک آؤٹ ڈور پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے سینے میں گولی لگی تھی۔
جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن این ایچ کے نے اعلان کیا کہ ایبے، جنہیں حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا، انتقال کر گئے۔