ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چشمہ شفاء۔46

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج پر بات کریں گے وہ ہے "ہڈیوں کی صحت اور ہڈیاں گھُلنے کی بیماری کا گھریلو علاج”۔

 

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ہماری روز مرّہ خوراک میں کونسی چیزیں ہیں جو ہڈیوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔

  • لہسن: لہسن  کا روزانہ استعمال ہڈیاں گھُلنے اور نفرس کے خطرے کا کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • سیب: روزانہ ایک سیب کھانا ہڈیاں گھلنے کے عمل پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ سیب میں موجود اینٹی آکسیڈنٹز کا بے مثل امتزاج ہڈیوں کی صحت کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
  • روزمیری: اگر آپ تازہ روزمیری کی چند ٹہنیاں سلاد میں شامل کرنے اور خشک روز میری کو مصالحے کی شکل میں کھانوں میں ڈالنے کو عادت بنا لیں یا پھر روز میری کی چائے استعمال کریں تو یہ  ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں نہایت مددگار ثابت ہو گی۔
  • کھوپرے کا تیل: کھوپرے کا تیل ہڈیوں کی تحلیل کو روکتا ہے۔ اصلی کھوپرے کے تیل  کا ایک کھانے کا چمچ  روزانہ استعمال ہڈیوں کو گھُلنے سے بچاتا ہے۔
  • انناس: اپنے اندر موجود میگنیز معدنیات  کے حوالے سے ہڈیوں کی صحت اور علاج میں نہایت مفید پھل ہے۔
  • پارسلے: پارسلے ہڈیوں کی صحت  کے لئے نہایت ضروری وٹامن یعنی وٹامن  K سے مالا مال سبزی ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ‘وٹامن کے’ کا استعمال ہڈیاں ٹوٹنے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
  • ساج کی چائے: ساج کی چائے میں ‘وٹامن کے’ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس چائے کا استعمال ہڈیوں کو باریک ہونے سے بچاتا اور ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
  • اجوائن: اجوائن کے تیل کو ہڈیوں کی صحت کے حوالے سے  مستند سمجھا جاتا ہے۔
  • اجوائن خراسانی:  یہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد  میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ جڑی بوٹی  ہڈیوں میں پس کا خاتمہ کرتی اور ہڈیوں کو نشوونما پانے میں مدد دیتی ہے۔
  • ہرائی شب بو: یہ ایک سبز پتّوں والی بوٹی ہے جسے سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہرائی شب بو بھی ہڈیوں میں پس اوردرد کو  دُور کرتی اور نشوونما پانے میں مدد دیتی ہے۔
  • پیاز: پیاز میں موجود سلفر  کے اجزاء ہڈیوں میں کولوجن کی مقدار میں اضافہ کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ اپنے کھانے میں پیاز کے استعمال کو زیادہ جگہ دینے والی عورتوں میں ہڈیوں کی تحلیل اور کولہے کے درد کا عارضہ کم دیکھنے میں آتا ہے۔
  • خشک اور تازہ آلو بخارہ:  خشک یا تازہ آلو بخارہ بھی ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خاص طور پر خشک آلو بخارہ پٹھوں کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ روزانہ خشک آلو بخارے کا استعمال ہڈیوں کو باریک ہونے اور  ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔
  • دودھ: دودھ کیلشئیم  کا ماخذ ہے۔ بچپن سے ہی دودھ کا استعمال ہڈیوں کو صحت مند رکھتا  اور شکست و ریخت سے بچاتا ہے۔
  • بادام: بادام  میں بھی دودھ کی طرح کیلشئیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ بادام اور دودھ کو ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • سونف: اس میں شامل وٹامن اور معدنیاتی اجزاءہڈیوں کی ساخت کے حفاظت کرتے اور انہیں بھُرنے سے بچاتے ہیں۔
  • دہی: دہی نہ صرف ہڈیوں کی صحت کی بلکہ نظام انہظام کی بھی حفاظت کرتا ہے۔ زیادہ مضبوط ہڈیوں کے لئے روزانہ ایک پیالی دہی ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
  • لیموں: لیموں کا وافر استعمال ، سلاد میں لیموں کا استعمال اور چینی کے بغیر پانی میں لیموں  کے رس کا استعمال ہڈیوں کو صحت مند رکھتا ہے۔
  • مچھلی: مچھلی میں شامل اومیگا 3 دل کو بھی اور ہڈیوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔
  • پالک: یہ سبزی آسٹیوپروسز کی دشمن ہے  اور پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔
  • خشک دھنیا: میگنیزئیم، فولاد، کیلشئیم اور پوٹاشئیم  وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے  خشک دھنیا ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ روزانہ 2 چمچ خشک دھنیے کو ایک گلاس پانی میں ابالیں اور ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں۔
  • بروکولی: بہت کم پانی میں اُبلی ہوئی بروکولی کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔ اُبالنے کے بعد اس پانی کو بھی پی لینا چاہیے۔
  • السی کے بیج: خاص طور پر مینوپوز کے دنوں میں عورتوں کو السی کے بیجوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ السی کے تیل کو بھی کھانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • اسپ دُم بوٹی:  ہڈیوں کی تحلیل کے ابتدائی دنوں میں اسپ دُم بوٹی کی ایک کپ چائے روزانہ استعمال کی جانی چاہیے۔ استعمال کا طریقہ نوٹ فرما لیں۔ ایک لیٹر پانی میں ایک کھانے کا چمچ اسپ دُم  ڈالیں اور 5 منٹ تک اُبالیں۔  ٹھنڈا ہونے کے بعد اس آمیزے  سے ایک گلاس پی لیں۔ اسپ دُم آمیزے کا متواتر استعمال ہڈیوں کی تحلیل  کے علاج میں مفید ثابت ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں