ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بارشیں 18 جولائی تک جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بارش 18 جولائی تک ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے۔

کراچی  میں کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے اور آج  پیر کے دن بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران گرج چمک بھی ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم بھی داخل ہونے کی توقع ہے،مون سون بارشوں کا سبب بننے والا نیا سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا،پہلے سسٹم کی طرح یہ مون سون سلسلہ بھی مضبوط ہوگا جس کے تحت تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں