امریکہ کے بحیرہ روم میں گشت کرنے والے ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر کھڑا ایف۔18 اے لڑاکا طیارہ شدید آندھی کے باعث سمندر میں جا گرا۔
امریکی بحریہ کی 6ویں فلیٹ کمانڈ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ F/A-18 سپر ہارنیٹ جیٹ ہیری ایس ٹرومین 8 جولائی کو بحیرہ روم میں تیز آندھی اور شدیدبارش کے باعث بحری جہاز سے سمندر میں جا گرا ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب بحری جہاز میں ایندھن بھر ا جا رہا تھا، غیر متوقع نا مساعد موسمی حالات کے باعث پیش آنے والے اس واقع میں ایک فوجی کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ٹرومین کیریئر ٹاسک گروپ دسمبر سے بحیرہ روم میں تعینات ہے۔