ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے، شہر کا فضائی جائزہ لیا

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سےوطن واپس پہنچ گئے، وہ براہ راست کراچی پہنچےاور حالیہ بارشوں سےشہرکے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کوسیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور کراچی میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے مکمل تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فارمیشنز کے بروقت ردعمل کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے تمام تر کوششوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں