ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کی آرمینی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  اس ملاقات  میں آرمینی  وزیر اعظم  پاشنیان  نے صدر ایردوان کو  عید ِ قربان کی مبارکباد پیش کی ۔

دونوں سربراہان نے  خطے میں امن و استحکام کے ماحول کو تقویت پہنچانے میں  معاون ثابت ہونے والے ترکی اور آرمینیا کے مابین  تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے والے  سلسلے کو دی گئی اہمیت پر زور دیا ۔

ایردوان اور پاشنیان نے اس دائرہ کار میں علاوہ ازیں  خصوصی نمائندوں کی یکم جولائی کو ملاقات  میں  طے پانے والے  عوامل کو عنقریب  عملی جامہ پہنانے  کی توقعات کا بھی اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں