ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک محکمہ مذہبی امور و اوقاف نے برکینا فاسو میں احتیاج مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا

ترک محکمہ مذہبی امور اور ترکیہ   مذہبی اوقاف کے زیر اہتمام     ایک پروگرام   کے تحت  برکینا فاسو کے سوا لاکھ کنبوں میں  قربانی  کا گوشت  تقسیم کیا  گیا ہے۔

ترکیہ   مذہبی اوقاف اور رضاکاروں نے  "قربانی کا گوشت بانٹو، بھائی کے قریب آو” مرکزی   خیال  کے ساتھ   منعقدہ اجتماعی قربانیوں کے پروگرام کے    دائرہ عمل میں  برکینا فاسو  کے دارالحکومت واگا دوگو  اور  بوبو  دیولوسو، تینکو دوگو، لیو، بتو،  یاتنگا شہروں میں  3 ہزار 50  بڑے  جانوروں کی قربانی کی۔

قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے والے رضاکاروں نے  ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب  خاندانوں تک گوشت پہنچایا، اور بچوں کو غبارے، مٹھائیاں اور  تحفے تحائف دیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں