ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ سندھ کا شہر سے کیچڑ مکمل طور پر صاف کرنے کاحکم

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی شہر سے کیچڑ مکمل طور پر صاف کرنے کاحکم دے دیا،وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں کیچڑ  جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نکاسی آب کی لائنوں کو واٹر بورڈ اضافی  افرادی قوت   طلب کرکے لائنیں کھلوائے، آج ایک صاحب نے کہا کراچی میں ایمرجنسی لگا دو،اس کے لیے ہم نے نالوں کو ابھی سے صفائی کرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کی بلڈنگ نالے کے اوپر بنی ہے، 2009میں بارش کے دوران 50 افراد جاں بحق ہوئے2007میں بارشوں کے دوران228 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ برسات کا ایک اور اسپیل کل سے آنا ہے، پی ٹی آئی خود کو بہت بڑی جماعت کہتی ہے لیکن وہ ہے نہیں، اب یہی لوگ بیٹھ کر زہر اگل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ اور انڈرپاسز کی کیچڑ صاف کرنے کی ہدایت کی گئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی شہر کا سرپرائزوزٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں