ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں 6 ماہ کی توسیع پر ترکی کا خیر مقدم

ترکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے شمال مغربی شام کے لیے اقوام متحدہ کے سرحد پار امدادی کاروائیوں میں 6 ماہ تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کا امدادی آپریشن شمال مغربی شام میں تقریباً 4.1 ملین ضرورت مند لوگوں تک ہنگامی انسانی امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

"ہم اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے 12 جولائی 2022 کو شمال مغربی شام کے لیے اقوام متحدہ کے سرحد پار امدادی کاروائیوں میں 6 ماہ کے لیے توسیع دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "شام میں انسانی بحران پر موثر بین الاقوامی ردعمل اور علاقائی استحکام کے لحاظ سے، اقوام متحدہ کے میکانزم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ایک پائیدار فریم ورک میں اپنے کام جاری رکھے۔ ترکی بین الاقوامی برادری کے تعاون سے اس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں