برمنگھم: امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ گیمز میں 7روز بعدجرمنی 16 گولڈ میڈلکیساتھ بدستور سرفہرست ہے جبکہ ہنگری11گولڈ میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پرُآگیا،اٹلئ10گولڈ میڈلز کیساتھتیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ورلڈ گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ 16 سالہ کیویسٹ احسن رمضان نے پہلےمیچ میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،کوارٹر فائنل مقابلے (آج)جمعہ کو کھیلے جائیںگئے جبکہ کھیلوں کا میلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ گیمز کا میلہ 7 جولائی سے امریکیشہر برمنگھم میں جاری ہے،گیمز کے 7 روز مکمل ہونے کے بعد جرمنی 16 گولڈ،2سلور اور 9برونز میڈلز کیساتھ میڈلٹیبل پر سرفہرست ہے۔
اسی طرح ہنگری 11گولڈ،7سلور اور 7برونز میڈلز کیساتھ دوسرے، اٹلی10گولڈ، 19برونز اور12سلور میڈلز کیساتھ تیسرے،کولمبیا 9گولڈ،8سلور اور 3برونز میڈلز کیساتھ چوتھے نمبر پرموجود ہے۔
میڈل ٹیبل پر یوکرین پانچویں،جاپان چھٹے،چین ساتویں،فرانس 8 ویں،میزبان امریکہ 9ویں اور ڈنمارک10 ویں نمبر پر موجود ہے،ورلڈ گیمز میں شریک واحد پاکستانی کیویسٹ 16 سالہ احسن رمضان نے اپنے پہلے میچمیں امریکی قومی چئیمپن احمد علی السید کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
احسن رمضان نےاپنے امریکی حریف کو 1–3 سے شکست دی،کوارٹر فائنل مقابلے (آج)جمعہ کو کھیلے جائیں گئے،لورلڈ گیمز 17 جولائی تک جاری رہیں گی،کھیلوں کے دس روزہ میلے میں104ممالک کے 3600 اتھلیٹس شرکت کررہے ہیں، ورلڈ گیمزمیں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمکپس میں شامل نہیں۔
ورلڈ گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ 16 سالہ کیویسٹ احسن رمضان بھی امریکہ پہنچ چکے ہیں،ورلڈ گیمز میں سنوکر مقابلے 13 جولائی سے شروع ہونگے۔