ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ حملہ کیس، حکومت نے عمران خان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی

حکومت نے عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپیل میں چیئرمین پی ٹی ئی عمران خان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔ حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں موقف اپنایا گیاہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں ، ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظر انداز کر کے عمران خان کو بری کیا، پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے وقوعے کے متاثرین کو نوٹس جاری کیے اور سنے بغیر عمران خان کو بری کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 29اکتوبر 2020کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں