ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے اور نئی قیمتوں کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد ہے۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسزکو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں