ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین سے اناج کی ترسیل کو ممکن بنانے میں ہم نے وسیع کوششیں کی ہیں، انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو  گوٹریس کا کہنا ہے کہ   بحیرہ اسود سے  اناج کی ترسیل  کو ممکن بنانے کے لیے ہم  نے  سر توڑ کوششیں صرف کی ہیں۔

انتونیو گوٹیریس نے یوکرینی اناج کی بین الاقوامی منڈیوں میں نقل و حمل کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندوں، روس اور یوکرین کے متعلقہ وفود کے ساتھ ترک وزیر دفاع خلوصی آقار کی  آج استنبول میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے  پریس کے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں  نے مذکورہ اناج کی ترسیل کو ممکن بنانے کی جدوجہد ے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’درحقیقت  ہم نے اس پر بہت کام کیا، لیکن ابھی بھی ہمیں  ایک طویل فاصلہ طے کرنا ہے۔‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقارنے کل اپنے  بیان میں کہا تھا  کہ خوراک کے بحران کے حل کے لیے وزارت دفاع کا وفد روس کے دارالحکومت ماسکو گیا اور روسی فوجی وفد سے ملاقات کی اور پھر یوکرین کا فوجی وفد وزارت قومی دفاع آیا۔

انہوں نے کہا کہ "ان تمام ملاقاتوں کے بعد، ترکی، روسی فیڈریشن اور یوکرین کی وزارت دفاع کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ کا وفد استنبول میں سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں میں یوکرین کی بندرگاہوں میں اناج کی محفوظ ترسیل کے لیے بات چیت کرے گا۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں