ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران اور بشریٰ بی بی کی کرپشن کو چھپایا نہیں جا سکتا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھپ نہیں سکتی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں،مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے،کرپشن ، نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں،17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزیدپختہ کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں