ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین پی کے کے، کو دہشت گرد تنظیم سمجھتی ہے۔: سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو سویڈن اور فن لینڈ سمیت یورپی یونین (EU) کے تمام اراکین دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

ہینز اسٹولٹن برگ نے یورپی پارلیمنٹ کے یورپی یونین نیٹو تعاون اور گزشتہ ماہ میڈرڈ، سپین میں منعقدہ لیڈرز سمٹ کے نتائج پر شرکت کی اور سوالات کے جوابات دیے۔

نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے عمل پر اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ سہ فریقی میمورنڈم (ترکی کے ساتھ طے پانے والا ) عوام کے لیے کھلا ہے۔ اسے کوئی بھی پڑھ سکتا ہے اور  تمام معاملات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میمورنڈم کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ تینوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے مطابق PKK ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ PKK کو سویڈن، فن لینڈ اور یورپی یونین کے تمام اراکین دہشت گرد تصور کرتے ہیں اور تمام رکن ممالک  انٹیلی جنس کا اشتراک کرنے کے لیے مل جل کر کام کررہے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  دہشت گردوں  کی حوالگی کی درخواستوں کے بارے میں فیصلے ملکی قانون اور یورپی کنونشن برائے حوالگی کے فریم ورک کے اندر کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک کی رکنیت کے عمل کی تکمیل کے بارے میںہینز  اسٹولٹنبرگ نے  کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں   30 پارلیمانوں کی توثیق کی ضرورت ہے۔ رکن ممالک کی پارلیمانوں  سے  مذاکرات  کرتے ہوئے  ، یہ  رکن ممالک  جلد از جلد سویڈن اور فن لینڈ کے الحاق کی توثیق کرنے کی ترغیب دے کر میری مدد کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں