ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکیم کی بحالی، ایک لاکھ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹا پ اسکیم کی دوبارہ بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے تحت رواں سال کے دوران ایک لاکھ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان شزا فاطمہ نے کہاکہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اسکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی ہو گا، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل کا کام بھی جاری ہے۔ پوسٹ گریجویٹس اور پی ایچ ڈی طلبہ کومفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جبکہ فرسٹ ایئر سے فورتھ ایئر کے طلبہ میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اسکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی ہو گا۔سرکاری یونیورسٹیو ں اورکالجوں کے ایک لاکھ نوجوانوں میں مفت لیپ ٹاپ جلد تقسیم کئے جائیں گے، نوجوانوں کو میرٹ پر اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے آغاز کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے خصوصی آگاہی پروگرام اور کاروباری منصوبہ سازی کی تربیت بھی شروع کی جائے گی تاکہ وہ روزگار کے طلب گار بننے کے بجائے روزگار دینے والے بن سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں