ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرینی شہری آبادی پر میزائل حملہ، 23 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

کیف: روس کے یو کرین کے دارالحکومت کیف سے 268 کلومیٹر (167 میل) جنوب مغرب میں ایک شہر وینیٹسیا میں تازہ میزائل حملہ میں 3 بچوں سمیت کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی حکومت جنگی اصولوں کی پاسدادری نہ کرتے ہوے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،روس ہر روز شہریوں کو مارتا ہے، یوکرین کے بچوں کو مارتا ہے،روس شہری تنصیبات پر میزائل حملے کرتا ہے جہاں کوئی فوجی ہدف نہیں ہوتا، یہ دہشت گردی کی کھلی کارروائی نہیں تو کیا ہے؟۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرینی اعلیٰ احکام نے تصدیق کی ہے کہ بحرہ اسود میں واقع روسی آبدوز سے کلیبر کروز میزائل فائر کیے گئے جس سے میڈیکل کلینک، دفتروں، سٹورز اور رہائشی عمارتوں کو میں نقصان پہنچا۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ یوکرا ئنی فضائی دفاع نے چار میں سے دو روسی میزائل کو تباہ بھی کیا۔

نیشنل پولیس چیف ایہور کلیمینکو نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک 6ہلاک افراد کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ 39 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور 10 نوجوان شامل ہیں۔

یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بتایاکہ ابھی تک کم سے کم 66 زخمی افراد ہسپتال میں لائے گئے ہیں جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہیں اور 34 افراد شدید زخمی حالت میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں