ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش کے شمال میں تین روز سے جاری آگ سے  1000 ہیکٹر سے زائد جنگلات کو نقصان

مراکش کے شمال میں تین روز سے جاری آگ کی وجہ سے 15 دیہات کے 1100 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ سے  1000 ہیکٹر سے زائد جنگلات کے رقبے کو نقصان پہنچا ہے اور یہ آگ  گھروں تک پھیل گئی ہے۔

مراکش کی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح تک، عریش شہر کے میبیکا جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 15 دیہات کے 1100 خاندانوں کو نقل مکانی کرائی گئی کیونکہ عریش شہر میں لگی آگ ان کے گھروں تک پھیل گئی تھی۔

مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ SNRTnews پر خبر کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 7 جنڈرامیری طیارے اور 4 مسلح افواج کے طیارے خطے میں بھیجے گئے۔

کل مراکش کی خبر رساں ایجنسی ایم اے پی سے بات کرتے ہوئے نیشنل فاریسٹ اینڈ کلائمیٹ رسکس مینجمنٹ کے ڈائریکٹر فواد العسالی نے بتایا کہ العریش، لارس، تیتوان، اوزان اور تازا کے علاقوں میں آگ دو روز سے جاری ہے۔

اسالی نے بتایا کہ بہت سی ٹیموں نے اور طیاروں  کے علاوہ فوجی دستوں نے بھی آگ  بجھانے کی کوششوں میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  1000 ہیکٹر سے زیادہ جنگلاتی علاقے، جن میں زیادہ تر لاراس اور اوزان میں تھے، کو نقصان پہنچا، اسالی نے اس بات پر زور دیا کہ ہوا اور گرم موسم نے ٹیموں کے لیے مداخلت کرنا مشکل بنا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں