ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں کل ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل، فوج الرٹ

لاہور: پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور بھکر سمیت دیگر شہروں میں سامان پریذائیڈنگ افسران کےحوالے کر دیا گیا ہے۔ الیکشن  کل اتوار کو ہو نگے جبکہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہو گئی۔

آخری روز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف سمیت امیدواروں نے بھرپور مہم چلائی،لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہو گی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں