ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئر پورٹ پر جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والا افغان شہری گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان شہری کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئر پورٹ کی جانب سے غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اسی تناظر میں جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل صادق نامی افغان شہری کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافرسے بازپرس کی توپتہ چلا کہ پاسپورٹ جعلی ہے۔ افغانی شہری کے قبضے سے جعلی پروٹیکٹر،جعلی ویزہ اورورک ویزہ قبضے میں لے لیا گیا۔

گرفتارمسافر نے افغان شہری ہونےکو تسلیم کرلیا اور اعتراف کیا کہ اعظم نامی ایجنٹ کو 8لاکھ روپے دیے جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کا بندوبست کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں