ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اتوار کو دورزہ  دورہ پر کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کی طرف سے جاری فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ کے دوران سراج الحق سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ہونے والے مختلف انتخابی جلسوں میں شرکت بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں لسانی تعصبات اور جھگڑوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے خاتمے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنا بھی امیر جماعت کے دورہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

امیر جماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور فوزیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قیادت بھی سراج الحق کے ہمراہ ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں