ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کی آذری صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان  نے آذری صدر الہام علی یف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ بیان  کے مطابق  آذربائیجان کے صدر علی یف نے    اس گفتگو  میں 15 جولائی یوم   ڈیموکریسی  و  قومی اتحاد  کی مناسبت سے صدر ایردوان اور ترک عوام کو مبارکباد پیش کی۔

شہدا   کے لیے دعائے مغفرت،  اور غازی ہونے والوں  کی صحت یابی   کی   تمنا  کا اظہار کرنے والے علی یف نے  کہا کہ  دہشت گرد تنظیم فیتو   کے بغاوت اقدام کے برخلاف   ترک حکومت و ملت کی بہادرانہ   جدوجہد  ہیرو ازم کی  مثال  تشکیل دیتی ہے۔

صدر ایردوان نے   اپنے آذری ہم منصب کی اس معاملے میں  حساسیت  پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  اور کہا کہ ترکی اور آذربائیجان   ہر اچھے ۔ برے دن  اتحاد ویکجہتی   اور ایک حقیقی  بھائی چارگی کا کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں