کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں سات مزید صنعتی زونز بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ زون بدین،گھوٹکی ، سانگھڑ، میرپور خاص، خیرپور ،لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد میں قائم ہوں گے۔
پی پی آئی کے مطابق سندھ میں صنعتی زونز بنا نے کا مقصد صوبے میں بے روزگاری کاخاتمہ اور صنعتی عمل کو فروغ دینا ہے تاکہ مستقبل میں صوبہ کو فائدہ پہنچ سکے،ابتدائی طور پر ان اضلاع میں حکومت اراضی رعائتی نرخوں پر مہیا کرے گی اور ٹیکس فری کی سہولت دے گی۔