چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں کم از کم 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 12 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔
چین کے شمال مغربی اور جنوب مغرب میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔
ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ سیچوان میں شدید بارشوں سے آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں میں کم از کم 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 12 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
گانسو صوبے کے شہر لونگنان میں شدید بارشوں کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
علاقے سے تقریباً 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس قسم کی شدید صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چین کے ہینان صوبے میں گزشتہ سال جون میں شدید بارشوں کے باعث 398 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔