ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا میں قیمتی دھاتوں کی دریافت، تخمینہ قیمت 370 بلین ڈالر

یوگنڈا کے بسوگا علاقے میں نایاب زمینی عناصر  دریافت ہوئے ہیں جن کی تخمینہ قیمت 370 بلین ڈالر ہے۔

دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ کان کنی کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ ملک میں ایٹریئم، گیلیم اور سکینڈیم جیسے نایاب زمینی عناصر دریافت ہوئے ہیں۔

مختلف ممالک سے کان کنی اور معاون صنعتوں میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو اکٹھا کی جانے والی  کانفرس  میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ ان ذخائر کی مقدار 300 ملین ٹن  ہے۔

توانائی اور معدنی ترقی کی وزیر روتھ نانکبیروا نے ایک بیان میں کہا کہ چین نایاب زمینی عناصر کی پیداوار میں عالمی منڈی پر حاوی ہے۔”یہ دریافت یوگنڈا کو صنعتی ملک  بننے  اور ہمیں ایک اہم بین الاقوامی میدان میں ایک کلیدی حیثیت دلائے گی۔”

نانکبیروا نے   بتایا کہ ہم یوگنڈا کی کانوں   میں  مستقل بنیادوں پر  تلاش اور  ان کو بروئے کار  لانے کو  یقینی بنائیں گے، 2024 تک کام مکمل کر تے ہوئے  دریافت ہونے والی  معدنیات کو نکالا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں