ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن کے دورے کے بعد اسرائیلی فوج کا غزہ پر فضائی حملہ

غزہ :امریکی صدر بائیڈن کے دورے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی حکام نے الزام لگایاکہ یہ بمباری غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب دو راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔

اسرائیلی فوجی حکام نے الزام لگایاکہ فلسطین کے علاقے غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ جمعہ کی شام اس وقت داغے گئے تھے جب امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیلی دورے کے اختتام پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے وسطی غزہ میں راکٹ بنانے والی ایک مشتبہ فیکٹری پر بمباری کی ہے جو حماس کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں