ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سرکاری حج اسکیم : حجاج کرام کو لے کر پہلا جہازلاہور پہنچ گیا

لاہور: سرکاری حج اسکیم کے تحت 230 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے ائیر بلیو کا پہلا جہاز پی کے 471 لاہور پہنچ گیا۔ ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکا اللہ اور مجیب اکبر شاہ اور ائیر بلیو کے اسٹیشن مینجر کنور یاسر نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔

حجاج کرام کا لاہور اہیر پورٹ پر کرونا انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا اور ہر حاجی کو 5 لیٹر کی آب زم زم کی بوتل دی گئی۔ حجاج اکرام نے وزارت مذہبی امور کے تمام انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور حج کے دوران ان کو ہر ممکن سہولت دینے پر حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور اور سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات ایک کر کے حجاج اکرام کیلیے تمام سہولیات کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر حجاج کرام کا حج 2022 کے بہترین انتظامات کرنے پر وزارت مذہبی امور کو خراج تحسین۔ اسٹیشن منیجر پی آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ پر جلد کلیرنس کے لیے 15کاو¿نٹرز لگائے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں