ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التواء کے شکار پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملے ہوئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں