ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی اتحادیوں کا اجلاس، الیکشن کے بجائے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ۔

لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں، لہٰذا پنجاب میں بھی وزارت اعلی کو بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں