ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 12 گھنٹے تک چلا گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1100 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 170 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں