اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پر نظرثانی کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے چھپایا گیا، سائفرملک کے اعلی مقتدر لوگوں کے پاس تھا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود کو مراسلے کا پتا چلا تو کہا مجھ سے شیئر کیوں نہیں کیا گیا، مراسلے کا کیس سپریم کورٹ میں آیا ہے، انصاف کے منتظر ہیں، نیب قانون سے1100ارب کے کیس ختم ہو جائیں گے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے پارلیمنٹ میں بنے قانون کوریورس نہیں کیا جا سکتا، عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پرنظرثانی کریں، دوسرا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں ہی ہوا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کی حرکتیں بزدلوں والی ہیں، فیچ اور موڈیز سے منفی آٹ لک پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں ملا تھا، محنت سے انٹرنیشنل ایجنسیز نے آئوٹ لک پازیٹو اورمستحکم قرار دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 ماہ میں تباہی اور بربادی کے ریکارڈ قائم کیے گئے، دعا ہے خدا پاکستان کی خیرکرے، رانا ثنااللہ نے کہا 5 ممبران اگرغائب کرلیے تو وزیراعلی کون بنے گا، ہم آپ اور عطا تارڑ کے خلاف سیاسی بنیادوں پرکچھ نہیں کریں گے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ میں اتنی جان ہے تو آپ اورمیں کسی اکھاڑے میں اترجاتے ہیں، کے پی کے میں کبھی بھی سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے کے ساتھ ایسا نہیں کیا۔