ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر نے رکن صوبائی اسمبلی ظفر فیصل نیازی کا استعفیٰ مشکوک قرار دیا

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے رکن صوبائی اسمبلی ظفر فیصل نیازی کا استعفیٰ مشکوک قرار دیا ،چیف سیکرٹری پنجاب اسمبلی معاملے کی تحقیق کراکے ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کے استعفیٰ کا معاملہ مشکوک قرار دے دیا ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق استعفیٰ 22مئی کا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کو سولہ جولائی کو موصول ہوا ، جس پر الیکشن کمیشن نے معاملہ ڈی جی لا کو بجھوایا جنہوں نے اس معاملے کو مشکوک قرار دے دیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا اس معاملے میں بدنیتی ظاہر ہوتی ہے اس کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ، الیکشن کمشنر نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے تمام معاملات کی تحقیقات کرانے اور ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں