ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: وطن سے غداری، صدر زلنسکی نے بعض سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے سکیورٹی سروس کے سربراہ ایوان باکانوف اور اٹارنی جنرل ایرینا وینیدیکتوف کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا اور وینیدیکتوف کے معاون ‘اولیکسی سیمونینکو’کو  ڈپٹی اٹارنی جنرل متعین کر دیا ہے۔

صدر ولادی میر زلنسکی نے ٹیلی گرام سے موضوع سے متعلق جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "وطن سے غداری کی وجہ سے، ملک کے اٹارنی دفتر اور لاء اینڈ آرڈر فورسز کے، بعض اہلکاروں کے بارے میں 651 تعزیراتی دعوے دائر کر دئیے گئے ہیں”۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "خاص طور پر 60 سے زائد سکیورٹی سروس اور لاء اینڈ آرڈر فورسز کے اہلکار مقبوضہ علاقوں میں رہ گئے ہیں اور حکومت مخالف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ یوکرین  سکیورٹی فورسز اور روسی خفیہ ایجنسی  کے ملازمین کے درمیان تعاون کی وجہ سے ملکی سلامتی کے خلاف کئے گئے یہ جرائم متعلقہ منتظمین  کے بارے میں سنجیدہ سوالات پیدا کر رہے ہیں۔ ان سوالات میں سے ہر ایک کا جواب لیا جائے گا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں