ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا دورہ نیشنل اسٹیڈیم، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی : انگلش کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جہاں انھوں نے سیکورٹی انتظامات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے انگلش کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی وفد میں رچرڈ اسنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریج ڈکاسن شامل تھے۔

سیکورٹی وفد کو اسٹیڈیم کے مختلف مقامات کے حوالے سے پی سی بی سیکورٹی آفیشل اور اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔انگلش وفد نے کراچی ایئرپورٹ سے ہوٹل تک اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ٹیسٹ میچز کیلیے پاکستان آئے گی۔حتمی شیڈول کا فیصلہ سیکورٹی وفد کی رپورٹ کی بنیاد پرہوگا۔

آسٹریلیا کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے سیکورٹی خدشات ختم ہوچکے ہیں اوربین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں