اسلام آباد: سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا۔
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دھمکانے پر رانا ثنا اللہ ،عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب کے خلاف پرویز الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی اخباری خبر اور ٹی وی ٹاک شو کی ٹرانسکرپٹ طلب کر لی۔
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کو مبینہ طور پر دھمکانے پر توہین عدالت کی درخواست پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ طلب کرلیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔
پرویز الہیٰ کے وکیل نے بتایا کہ پریس کانفرنس اور ٹاک شو کے ذریعے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو دھمکایا گیا۔