اسلام آباد:تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،مفتاح اسماعیل بتائیں ، 100دنوں میں کیا کیا ہے؟100دنوں میں روپیہ بہت کمزور اورڈالر 43روپے بڑھا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور زیادہ بڑھے گی، حکومت نے توانا ئی کی امپورٹ روک دی ہے، ملک میں 16،16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،پنجاب کی حکومت تبدیل ہورہی ہے۔
سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹر ڈالر باہر رکھ رہا ہے،لوگ مفتاح اسماعیل کی باتوں سے تنگ آگئے ہیں، حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔