ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانے کا دعویٰ مکمل بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اس دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفرکمیونی کیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سائفرکمیونی کیشن(خفیہ سفارتی مراسلہ) وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانے کا دعوی مکمل بے بنیاد ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سائفرکمیونی کیشن وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے پوشیدہ ہونے کا سوال ہی نہیں ہوتا۔ دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے گزشتہ دنوں دعوی کیا تھا کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں